سیلابی صورتحال نے حکمرانوں کی بے حسی واضح کر دی: شوکت منیر،میر انیس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر اورگو جرانوالہ میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کے صدر میر انیس نے کہا ہے کہ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوب چکا ، متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے بیٹھے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ‘ لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں اور دوسرے لوگوں کی مدد کے لیے آس لگائے بیٹھے ہیں اس لیے ہم تمام کاروباری طبقے کا فرض بنتا ہے کہ ہم لوگ جہاں تک ممکن ہو سکے اپنے دوسرے پاکستانی بھائیوں کی مدد کریں اور ان کے بھو کے ،پیا سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمپوں کی مدد سے جلد از جلد ان تک اپنی مدد کو پہنچا سکیں تا کہ وہ لوگ جو آج کھلے آسمان تلے بیٹھ کر کسی دوسرے کی مدد کے منتظر ہیں وہ اپنے بچوں کو مناسب وقت پر خوراک مہیا کر سکیں،چوہدری شوکت منیر نے کہاسیلابی صورتحال نے حکمرانوں کی بے حسی واضح کر دی ہے ‘وفاقی حکومت مالی پانی اکٹھا کرنے کے چکروں میں ہے امپورٹڈ حکومت کچھ نہیں کر رہی ۔ پی ڈی ایم جماعتوں نے اقتدار میں آ کر ذاتی مفادات اور مخالفین کو کچلنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن