ماں کے دودھ میں بچے کیلئے غذائیت، وٹامنز اور کیلشیم موجود ہوتے ہیں: ڈاکٹر نازش عتیق

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار))معروف جنرل سرجن اینڈ جنرل فزیشن ڈاکٹر نازش عتیق نے کہا کہ ماں کے دودھ میں وہ تمام تر غذائیت، وٹامنز اور کیلشیم موجود ہوتے ہیں جوچھوٹے بچوں کی صحت کیلئے مفید ترین ہیں ان خیالات کا اظہار وہ ماں کے دودھ کی افادیت کے بارے ہفتہ آگائی کے موقع پر کررہی تھیں جس کا مقصد نوزائدہ بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی افادیت،ماں اور بچے کی بہتر صحت بارے خواتین کو آگاہی اور شعور فراہم کر نا ہے ۔انہوں نے کہا محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تین ستمبر تک بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جا رہا ہے اس ہفتہ آگاہی کا مقصد خواتین میں اس بارے خصوصی شعور اجاگر کرنا ہے کہ پیدائش سے لیکر دو سال تک بچوں کیلئے ماں کا دود ھ سب سے اہم اور مفید ترین غذا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ مائیں اپنے نوزائیدہ بچوں کو چھ ماہ کی عمر تک صرف ماں کا ہی دود ھ پلائیں چھ ماہ کے بعد بچوں کو دودھ کے ساتھ نرم غذا بھی کھلائیں۔انہوں نے کہا کہ ماں کا دود ھ جہاں بچوں کی صحت کیلئے بہت ضروری ہے تو وہیں ماں کی صحت پر بھی اسکے بہتر اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن