شیخوپورہ(نمائندہ نواے وقت) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ اور ڈینگی کے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہتریں انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے 1800 سے زائد ٹیمیں متحرک اور فعال انداز میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں شہریوں کو ڈینگی سے بچانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔