ایف سی کالج میں طلبہ کیلئے سکالر شپس، مالی امداد کا اعلان 

لاہور ( سپیشل رپورٹر) فارمن کرسچن کالج کی تاریخ 150 سال سے زیادہ ہے،اور ایچ ای سی سے تسلیم شدہ، ڈبلیو کیٹیگری یونیورسٹی ہے۔ اس وقت 8,000 سے زیادہ طلباء زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی مخصوص شعبوں میں بیچلرز (آنرز)، ماسٹرز، ایم فل، پی ایچ ڈی اور ایگزیکٹو پروگرام پیش کرتی ہے۔ حالیہ کرونا اور پاکستان کی غیر مستحکم معاشی صورتحال نے ملک بھر کے گھرانوں کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔ زندگی گزارنے کی لاگت میں اضافہ، حقیقی آمدنی میں کمی اور عالمی معاشی بدحالی کچھ ایسے عوامل ہیں جو اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ایف سی سی یو سمجھتا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے تاکہ وہ پاکستان کی قومی ترقی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔فارمن کرسچن کالج نے طلبہ کیلئے سکالر شپس اور مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ڈاکٹر جوناتھن ایس ایڈلٹن، ریکٹر ایف سی سی یو کی قیادت میں یونیورسٹی اپنے مشن کی سختی سے پیروی کر رہی ہے۔FCCU میں مالی امداد کا پروگرام مالی طور پر مستحق طلباء کے کامیاب تعلیمی حصول میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ تعلیمی سال 2021-22 میں، FCCU نے 1,914 طلباء کو PKR 241 ملین سے زیادہ کے وظائف فراہم کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن