کراچی (کامرس ڈیسک )انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ ( آئی ایم سی ) نے 30 جون، 2022 کوختم ہونے والے سال کےلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا اسی مدت کےلئے بعدازٹیکس منافع 15.8 بلین روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ 23.18 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کی 30 جون، 2022 کو ختم ہونے والے سال کے دوران سی کے ڈی ( CKD) اور سی بی یو (CBU) گاڑیوں کی مشترکہ فروخت 30.97 فیصد اضافہ کے ساتھ گزشتہ سال کے 57,731 یونٹس کے مقابلے میں 75,611 یونٹس فروخت ہوئے ۔ کمپنی نے سال کےلئے 72,438 گاڑیاں تیار کیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کےلئے تیار گاڑیوں کی تعدد59187 تھی۔30 جون ، 2022 کو ختم ہونے والے سال کےلئے فروخت سے حاصل ہونے آمدنی 53.74 فیصد اضافہ کے ساتھ گزشتہ سال کی 179.2 بلین روپے کے مقابلے میں 275.5 بلین روپے رہی۔سال کےلئے قبل ازٹیکس منافع بھی گزشتہ سال کے 18.2 بلین روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 25.5 بلین روپے ہوگیا۔آمدن اور منافع میں اضافہ کی وجوہات سی کے ڈی اور سی بی یو کی فروخت کے حجم میں اضافہ ہے۔
30 جون ، 2022 کو ختم ہونے والی چوتھی سہ ماہی کی کارکردگی کے تناظر میں فروخت سے حاصل ہونے والی خالص آمدن 5.68 فیصد اضافہ کے ساتھ 31 مارچ، 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کی 68.2 بلین روپے کے مقابلے میں 72.1 بلین روپے رہی۔تاہم سہ ماہی کےلئے بعدازٹیکس منافع میں 90 فیصد کمی ہوئی جو 31 مارچ، 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں حاصل 5.12 بلین روپے کے مقابلے میں 0.51 بلین روپے رہا۔
انڈس موٹر کمپنی کا 15.8 بلین روپے منافع کا اعلان
Aug 31, 2022