سپیشل اولمپکس پاکستان کے زیر سایہ جاری نیشنل گیمز مقابلے اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) سپیشل اولمپکس پاکستان کے زیر سایہ جاری نیشنل گیمز میں سائیکلنگ اور فٹبال مقابلے تین روز کے بعد اختتام پذیر ہو گئے۔ مہمانِ خصوصی گلوکار ابرار الحق نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ جنرل سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کلیئر نے بھی شرکت کی۔ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ گرلز اینڈ بوائز انڈر6میں سوہا عبداللہ نے گولڈ، محمدموسیٰ نے سلور اور مامون باری نے براو¿نز میڈل حاصل کیا، گرلز اینڈ بوائز انڈر8 میں احسن باری نے گولڈ، موسیٰ پیرزادہ نے سلور، سوہا علی نے براو¿نز جیتا۔

، گرلز اینڈ بوائز انڈر10 فائنل میں ہاجرہ سہیل نے مصطفی عذیرکو شکست دی، بوائزاینڈ گرلز انڈر12عمر جاوید نے عبدالرحمن کو ہرایا، بوائرانڈر14میں عمر جاویدنے عبداللہ پیرزادہ کو شکست دی، بوائرانڈر16میں ابوبکر طلحہ نے اسد زمان ہرادیا، بوائراینڈ گرلز انڈر16 ڈبلز میں ابوبکر طلحہ اور زوہیب افصل ملک نے آمنہ علی قیوم اور نبیل علی قیوم کو شکست دی، گرلزانڈر18سنگل میں آمنہ علی قیوم نے زارا سلیمان کو ہرایا، بوائز انڈر 18سنگل میں اسد زمان نے رحیم خان کو ہرایا، اوپن کیٹیگری کے مینز سنگل میں بلال عاصم نے ہیرا عاشق کو شکست دی۔

ای پیپر دی نیشن