امیر الدین میڈیکل کالج میں پارلیمانی مباحثہ،طلبہ کی دھواں دھار تقاریر

لاہور(نیوز رپورٹر) جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج میں پارلیمانی مباحثے کا انعقاد ہوا جس میں طلباءو طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور انگلش و اردو میں دھواں دھار تقریریں کیں اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ نوجوان نسل ہی ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضامن ہے جسے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ تاکہ پاکستان کی خوشحالی، اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی برادری میں با وقار مقام حاصل کرنے کے اہداف حاصل کیے جا سکیں 

ای پیپر دی نیشن