عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گئے: خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک 

Aug 31, 2022

لاہور(نےوز رپورٹر)مسلم لیگ ن این اے 127 باغبانپورہ آفس میں اجلاس ہوا ۔جس میں ایم این اے علی پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر، چوہدری شہباز احمد ،عامر خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فنڈز ریزنگ کی گئی ۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر اور علی پرویز ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بہت بڑے بحران کا شکار ہے۔تحریک انصاف نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی حالانکہ اس سے پہلے ملکی معیشت ترقی کر رہی تھی آئی ایم ایف سے معاہدہ انتہائی سخت شرائط پر عمران خان خود کر کے گئے تھے ۔اس معاہدے کے نتیجے میں آج ہم گالیاں بھگت رہے ہیں ہم یہ معاہدہ نہ کرتے تو آج ملک سری لنکا بن چکا ہوتا۔عمران خان ملک میں بارودی سرنگیں لگا کر گئے ۔ہم ریاست پاکستان کے کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔آج آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کو قرضے کی قسط دینے کا اجلاس کرنے جا رہا یے۔بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ عمران خان کے معاہدوں کی وجہ سے لگانی پڑ رہی ہے۔آج قوم وطن پرستوں اور انا پرستوں میں فرق کرے کوہستان میں 5 قیمتی جانیں بچانے کے لئے ہیلی کاپٹر نہیں پہنچا لیکن علیمہ خان کے لئے ایک گھنٹے میں ہیلی کاپٹر پہنچ گیا تھا راحیلہ خادم حسین کاکہناتھاکہ انہوں نے باقاعدہ پلان کر کے یہ خط لکھا ہے۔یہ سب کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے انہوں نے جان بوجھ کر آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کیا تھا جس کو مجبورا ہمیں آگے بڑھانا پڑا قومی غداری کے زمرے میں یہ آڈیو لیک آتی ہے۔وفاق اس پر فوری ایکشن لے ۔

مزیدخبریں