شیخوپورہ ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ڈوبتی زندگی ،سسکتی سانسوں اور قیامت خیز صورتحال میں سیلاب زدگان بھائیوں کی مدد کرنے کی بجائے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے ٹینٹوں ،ادویات اور اشیائے خورونوش کی چیزوں پر 100سے 200فیصد اضافہ کرکے دھرتی پر ناسور ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو چوکوں میں الٹا لٹکائے اور ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔اختر ڈار نے کہاکہ دین اسلام کے مطابق تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہے اگر جسم کے ایک حصے میں تکلیف محسوس ہو تو سارا جسم درد کرتا ہے مگر یہاں غلاظت گندگی نفسا نفسی کا یہ عالم ہے کہ مسلمان مسلمان بھائیوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔ ماضی میں بھی کرونا وباءکے دوران ماسک ،میڈیسن ،انجیکشن اور ہسپتالوں میں داخلے پر 100،100گنا منافع کمایا گیا جو انسانیت کے نام پر دھبہ تھا ہمارے معاشرے کے بعض عناصر گندگی نفسا نفسی میں مبتلا ہے قوم کے رہنماءبھی انہی کا عکس ہے لہذا گندے حکمرانوں کو کوسنے کی بجائے ہمیں اپنے آپ پر غور و فکر اور اصلاح کی ضرورت ہے ۔