کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے سیلاب زدگان کےلئے امدادی سامان بجھوا دیا

لاہور(نیوزرپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے چار ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ لاہور سے روانہ ہو گیا، امدادی سامان تونسہ، راجن پور، فاضل پور ، مبارک پور سمیت دیگر علاقوں میں تقسیم ہو گا۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر ابرار اشرف علی، ڈاکٹر ناصر چودھری اور المصطفی آئی ہسپتال کے صدر خالد حمید فضل سمیت دیگر فییکلٹی ممبران موجود تھے۔پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے ریسکیو، ریلیف کے بعد بحالی کاکام شروع ہوگا، ابتدائی طور پر 400 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو راشن بھیجا جارہا ہے جس میں آٹا، دالیں، چاول گھی، بچوں کا دودھ سمیت دیگر سامان شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن