بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان 

Aug 31, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر میں چند مقا مات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں خانیوال 15، اوکاڑہ12، مری 03، لا ہور (ائر پورٹ) ، بہاولنگر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 40، نور پور تھل اورسبی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 بارش امکان

آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج
 کے اعدادوشمار جاری
اسلام آباد(خبر نگار)واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیںمنگل کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 47ہزار600کیوسک اور اخراج 2لاکھ 47 ہزار600کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد2 لاکھ58 ہزار 300 کیوسک اور اخراج2لاکھ 58ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد38ہزارکیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد54ہزار900کیوسک اور اخراج 27 ہزار 600کیوسک ہے تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.827 ملین ایکڑ فٹ ہے منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1185.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.467 ملین ایکڑ فٹ ہے چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ ہے
 اعدادوشمار

مزیدخبریں