رحیم یار خان، ڈیرہ ، چوک سرور شہید میں زیادتی کے مقدمات درج، جلہ ارائیں پولیس نے حدود کے 2ملزمان گرفتار کر لئے


 ڈیرہ غازیخان،کوٹ ادو،چوک سرور شہید، احمد پور سیال،جلہ آرائیں، بستی ملوک،رحیم یارخان، صادق آباد (خصوصی رپورٹر، خبر نگار) 3لڑکیاں اغوائ، 4 سے زیادتی،2 بچیاں بازیاب،4 ملزمان گرفتار۔ کوٹ ادو سے خبرنگار کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی( ش ) چوک سرور شہیدمیں ہمشیرہ کے گھر ملنے آئی ہوئی تھی عبدالمجید ڈاہانے شادی کا جھانسہ دے کر اغوا کرکے لے گیا اور 3ماہ تک زیادتی کرتا رہا،حاملہ ہونے پر اسے آگے اپنے ایک دوست مجاہد کے ساتھ نکاح کرنے کی کوشش کی جس پر( ش ) بھاگ کر اپنی بہن کے پاس آ گئی پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے ملزمان مجیدڈاہا، مجاہدڈاہا، طاہرڈاہا اور خلیل ڈاہا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ میں ایک ہی روز میں 2لڑکیاں اغوا ہو گئی ہیں موضع چودھری کے اعجاز حسین شاہ کی بیٹی 17سالہ سویرا بی بی کووسیم کمہار اور عارف رڈ2نامعلوم کے ہمراہ اغوا کر کے لے گئے ۔ موضع رادھو کا رہائشی صابر حسین بھٹی کی 18سالہ ہمشیرہ سعدیہ بی بی کو شاہد اقبال درگھ، مجاہد اقبال درگھ اسلحہ کی زور پر اغوا ءکر کے لے گئے، گھر سے 45 ہزار روپے اور طلائی زیورات اور پارچات بھی ساتھ لے گئے، پولیس سٹی کوٹ ادونے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ڈیرہ غازیخان سے خصوصی رپورٹرکےمطابق نوریہ کوریہ کی رہائشی (م) نے تحریری درخواست دی کہ محمد جمیل دیوار پھلانگ کے گھر کے اندر داخل ہو گیا اور زبردستی زیادتی کی پولیس تھانہ دراہمہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔احمد پور سیال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس نے محرم الحرام کے دوران دربار حضرت سلطان باہوؒ سے اغواءہونے والی دو بچیوں کوجڑانوالہ سے بازیاب کرالیا۔ دونوں بچیوں کو پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بچیوں کو بازیاب کروایا۔پولیس نے نسرین اور مظہر کوگرفتار کرلیا ۔گرفتار میاں بیوی بچیوں کو ورغلا کر اغواءکرکے فروخت کرتے تھے ۔ والدین کی طرف سے پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ کے ایس ایچ او ملک طاہر اور انویسٹی گیشن آفیسر محمد اشفاق انجم اور اے ایس آئی محمد وقاص کو ہار پہنائے گئے ۔جلہ آرائیں، بستی ملوک سے نامہ نگار کے مطابق جلہ آرائیں کے نواحی چک 372ڈبلیو بی کی رہائشی14 سالہ( ب )کو ملزم صداقت نے ساتھی سلیم کی مدد سے 16اگست کواغواءکرلیا تھا۔مدعی اکرم کی مدعیت میں تھانہ جلہ آرائیں میں 19اگست کو مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔جدیدموبائل ٹیکنالوجی کی مدد سے ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں نے غلام مصطفی نے 12دن بعد مغویہ( ب )کو موضع ڈیسی سے ملزم سلیم کے گھر سے برآمد کیا گیا۔مغویہ نے عدالت میں بیان درج کرواتے ہوئے ملزم صداقت نے زیادتی کی اور ملزم سلیم کی ملزم صداقت دوران انٹروگیشن پسٹل 30 بور دو گولیاں جبکہ ملزم سلیم سےبندوق 12 بور بھی برآمد کی ہے پولیس تھانہ جلہ آرائیں نے مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بندکردیا ہے۔رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر، صادق آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز طاہر کالونی کی رہائشی ریحانہ بی بی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ 15سالہ ہمشیرہ (آ) اکیلی موجود تھی بھائی کے دوست رانا اویس اور ایک نامعلوم نے گھرمیں گھس کر (آ) سے زیادتی کی اور ویڈیو فلم بھی بنالی۔ خان پورکی رہائشی( ن) کرائے پر موٹرسائیکل حاصل کرکے چک 29اے جارہی تھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل ڈرائیور محمدہاشم اسے زبردستی نامعلوم مقام پر لے گیا اور زیادتی کانشانہ بنایااورفرارہوگیا‘ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ موضع نورپور کا رہائشی 11 سالہ ذوہیب احمد جس کاوالد ظہوراحمد اورماموں عاطف اسی علاقہ میں واقع عزیز فارم پر چوکیدار ملازم تھے گزشتہ روز 11سالہ ذوہیب بھی دونوں کے پاس چوکیداری پر بیٹھا تھا کہ اسی دوران مبینہ طور پر کچہ کے درجن بھرمسلح اغواءکاروں نے ذوہیب کو اغواءکرلیااور باآسانی موقع سے فرارہوگئے‘ پولیس نے باپ ظہور احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ رحمن کالونی کے رہائشی فقیر حسین نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کی14سالہ بیٹی عائشہ کوثر گلشن عثمان مےں واقع لوانکم ہائی سکول مےں نویں جماعت کی طالبہ ہے چھٹی کے وقت لینے کیلئے آیا تو بیٹی عائشہ سکول سے باہر نہ آئی‘ اپنی مددآپ کے تحت تلاش کرنے میں ناکام رہنے پر شبہ ہے کہ اس کی بیٹی کو اغواءکرلیاگیاہے‘ پولیس نے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
 لڑکیاں اغوائ

ای پیپر دی نیشن