کارڈیک سرجنز کم شئیرز اور محدود وسائل کے ساتھ مریضوں کے آپریشن کر رہے ہیں،ڈاکٹر مجتبی ٰصدیقی

Aug 31, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی امراض دل میں مبتلا مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں،ہمارے کارڈیالوجسٹ سرجنز محدود وسائل کے ساتھ مریضوں کیلئے 24 گھنٹے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز الہی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور کارڈیک سرجن پروفیسر ڈاکٹر مجتبی صدیقی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایڈمیشن سیل قائم کیا گیا ہے جس میں ان مریضوں کو ٹیلی فون کے زریعے اطلاع دی جاتی ہے جنکو داخلے کی فوری ضرورت ہو تاکہ انکو دور دراز سے آنے کے بعد داخلہ نہ ہونے پر واپس مایوس نہ لوٹنا پڑے۔4 ہزار مریضوں کی ویٹنگ لسٹ کیلئے صرف 5 آپریشن تھیٹرز ہیں۔ہمارے پاس ٹیکنیکل اور میڈیکل افرادی قوت کی کمی نہیں ہے بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی ہے گورنمنٹ آف پنجاب محکمہ صحت کو مزید 5 آپریشن تھیٹرز قائم کرنے کیلئے سفارشات منظوری کیلئے بھیجی گئی ہیں جسکے لئے 700 ملین روپے کی رقم درکار ہے۔جس پر بہت تیزی سے کوششیں جاری ہیں۔نیا اوپی ڈی توسیعی بلاک مکمل نہ ہونے اور ہمیں ہینڈ اوور نہ ہونے سے بھی بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے جبکہ موجودہ کنٹریکٹر یہ نئے توسیعی بلاک کی بلڈنگ ہینڈ اوور کرنے کیلئے آئے روز نئی تاریخ دے دیتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہیلتھ کارڈ پر مریض فری علاج معالجہ پر مستفید ہورہے ہیں حکومت نے ہیلتھ کارڈز پر ڈاکٹرز وسٹاف کے شئیرز روک دئیے ہیں اگر اسے بحال کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو موجودہ سہولت سے مستفید کرایا جاسکے۔انہوں نے صحافیوں کے لئے تمام تر فری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موقع پر خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے اے ایم ایس ڈاکٹر فرحان خاں کو فوکل پرسن مقررکیا ہے۔
 کارڈیالوجی سنٹر
متاثرین کی امداد اور حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی: شاہ محمود
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) یونین کونسل جھوک لشکر پور، 19 کسی، این اے 157 سے تعلق رکھنے والے ممتاز سکالر ڈاکٹر عمران سیفی کی دعوت پر وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی دی اسلامک سینٹر ملتان آئے۔ جہاں انہوں نے عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پرڈاکٹر عمران سیفی نے اپنے ساتھیوں سمیت ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حمایت پر ڈاکٹر عمران سیفی اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ماسٹر احمد سعید، رانا عدیل، طارق آرائیں، مہر ارشد سیال، ملک ظہور مہے، اور دیگر ہمراہ تھے۔بعد ازاں مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر عمران سیفی کے ہمراہ ان کی درسگاہ، دی اسلامک سنٹر کا دورہ بھی کیا۔قبل ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے این اے 157 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں چک 3 ایم آر‘ یونین کونسل کرپال پور‘ یونین کونسل 45 میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف سیلاب متاثرین کی امداد کے ساتھ ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ جاری رکھے گی۔ چند گھنٹوں میں اوورسیز پاکستانیوں کا سیلاب زدگان کیلئے عمران خان کی ایک کال پر 5 ارب روپے کا چندہ دینا عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ عمران خان چوروں اور لٹیروں کے خلاف جنگ کررہے ہیں اور یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک لٹیروں سے ایک ایک پائی وصول نہیں ہوتی۔ پی ڈی ایم کی قیادت ملکی مفادات کی بجائے ذاتیات کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہیں قوم کے مفاد سے کوئی غرض نہیں۔اس موقع پرملک عامر ڈوگر‘ رائے منصب علی خان‘رانا سجاد حمید‘ راشد آرائیں، اعجاز میکن، اشفاق اور غلام حسین‘، رانا جاوید، انیس نمبردار، حاجی اللہ رکھا، سعید احمد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سپرا، میکن، بھٹی، گھلو برادریوں کے معززین اور افراد نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
 شاہ محمود

مزیدخبریں