گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )فائونڈر زاتحاد گولڈن گروپ کے قائد شیخ عامررحمن نے کہاہے کہ ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلہ نے برسراقتدار گروپ اور سیکرٹری جنرل کے لیے مشکلات میں اضافہ کردیاہے اور ان لوگوں کی پکڑ قریب آچکی ہے، اراکین چیمبر کا استحقاق مجروح کرنے والے قانون کے شکنجہ میں آرہے ہیں، ڈی جی ٹی او نے یہ حکم دیکر کہ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی اور سیکرٹری چیمبر 60 متنازعہ ووٹرز کی ٹیکس ریٹرنز کی تصدیق کریں ، یہ فیصلہ گیم چینجر اور چیمبرانتظامیہ اورسکروٹنی کمیٹی کی دونمبری کو بے نقاب کرے گا اور دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوجائے گا۔اب سب لوگ صحیح یا غلط جو بھی نتیجہ نکلے گا اس کی لپیٹ میں آئیں گے، قبل ازیں سیکرٹری چیمبر برسراقتدار ٹولہ کا موقف تھاکہ مذکورہ 60ممبران نے اپنے طور پر ریکارڈ میں گڑ بڑ کی ہے لہٰذا اب سیکرٹری چیمبر اور ایگزیکٹو کمیٹی بھی اس امر کی ذمہ داری ہوگی کہ معاملہ میں گڑ بڑ کب کیسے اور کس نے کی؟ خوامخواہ میں چیمبر ووٹرز کو دانستہ طور پر پھنسایاجارہا تھا لہٰذا اب’’ دام میں صیاد‘‘ خود ہی آگیا والا معاملہ ہوگیا ۔ انہوں نے کہاسیکرٹری چیمبر جوکہ برسراقتدار گروپ کے آلہ کار کے طورپر سمجھ رہا تھا کہ ساراملبہ ووٹرز پر گرے گا اب ڈی جی ٹی او کے فیصلہ نے زیادہ ذمہ داری چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی پرڈال دی ہے کہ اگر اس کے اراکین