سیلاب متاثرین کی  مدد نہ کی گئی توملکی حالات مزید خراب ہونگے: یاسر عرفات


کامونکی(نمائندہ خصوصی)یہ وقت سیاست کا نہیں ہے لاکھوں لوگ بے گھرہیں،اگر سیلاب متاثرین کی مددنہ کی گئی توملکی حالات مزید خراب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما یاسر عرفات رامے ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ میدانی علاقے کئی کئی فٹ پانی کی زد میں آچکے ہیں لوگ بے سرو سامانی کے عالم میں اپنا سب کچھ لٹا کر کیچڑ اور دلدل میں بے یارو مددگار بیٹھے ہیں۔ خیمے،خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت مشکلات میں گھری ہے جبکہ ٹینٹ، خیموں، ترپالوں، پلاسٹ شیٹس اور شیلٹر ہوم کا کاروبار کرنے والوں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی ہیں ناجائز منافع خور مافیا امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، 45سو روپے والا خیمہ دس ہزار روپے تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن