حافظ آباد: ساگر تا مانگٹ نیچا روڈ پر موٹر سائیکل چھینے کی وارداتیں معمول بن گئیں



 حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)حافظ آباد میں تھانہ صدر کے علاقہ ساگر تا مانگٹ نیچا روڈ پر موٹر سائیکل چھینے جانے اورڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔جبکہ پولیس موٹر سائیکلیں چھیننے والے ڈاکوئوں کو گرفتارکرنے میں بے بس دکھائی دینے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ساگر تامانگٹ نیچا روڈ پر موٹر سائیکل چھینے جانے اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں نے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پیداکردیا ہے اورشام کے بعد مذکورہ شاہراہ پر جاتے ہوئے خوف محسوس ہونے لگتاہے ۔اب تک یہاںپر متعدد راہگیروں سے موٹر سائیکل چھینے جاچکے لیکن نہ تو یہاںپر پولیس کا گشت دیکھائی دیتا ہے اور نہ ہی پولیس ابھی کسی ملزم کو گرفتارکرسکی ہے۔ علاقہ مکینوںنے ڈی پی او ر دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ شاہراہ پر گشت بڑھا کر واردارتیں کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتارکیا جائے۔
ا

ای پیپر دی نیشن