حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آبادتوقیر الیاس چیمہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 580دوکانداروں کو مجموعی طور پر 11 لاکھ 25ہزار روپے جر مانہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نوازچدھڑ 32دوکانداروں کو ایک لاکھ 72ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں منور حسین نے 13دوکانداروں کو ایک لاکھ 12ہزار، تحصیلدار غلام رسول نے 54دوکانداروں کو 90ہزار ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نوید احمد نے 79دوکانداروں کو 75ہزار ، نائب تحصیلدار غلام باری نے 76دوکانداروں کو 74ہزار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر فاروق وڑائچ نے 32 ددکانداروں کو 72ہزار،سی او ضلع کونسل حیدر علی چھٹہ نے 81دوکانداروں کو 70ہزار، محمد سرفرازتحصیلدار 11دوکانداروں کو 65ہزار،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل رسول نے 14دوکانداروں کو 63ہزارروپے جر مانہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ گراں فروشوں ،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائیاں کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔