قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار ) گوجرانوالہ چیمبر الیکشن مہم کے سلسلہ میں تقریب ڈیرہ عاطف دوگل پرہوئی جس میں معروف شخصیات اور تاجروں نے ہم خیال گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ملک شفاقت علی ، عاطف منیر د±وگل اور ا±نکے ر±فقا ء نے ابوبکر ڈار اور ا±نکی ٹیم کو خوش آمدید کہا۔تفصیلات کے مطابق ملک شفاقت علی عمر اینڈ کو، ایگل پیپر بورڈ، عاطف منیر د±وگل د±وگل اینڈ کمپنی، ہائی وے کنٹریکٹر ، یوسف کھوکھر صدر غلہ منڈی ، شیخ ہمایوں سیکرٹری فنانس ، خاور عباس اعوان فائیو سٹار فیڈ ملزنے خطاب کیااور ہم خیال گروپ کے چیئرمین ابوبکر ڈار کو سپورٹ کا یقین دلایا۔ تقرےب مےں معززین شاہ ر±خ اولکھ ، یعقوب گ±چھا ،شیخ نوید ، افتخار چہل ، نواز رحمانی، یاسر محمود رحمانی چیئرمین پریس کلب حسیب آصف پندھیر (حسیب ٹریڈنگ ایجنسی)، قیصر ریاض اوپل ، خواجہ عبداللہ بھی شامل تھے۔