گکھڑمنڈی(نامہ نگار) جی ٹی روڈ پرسنی علماءکونسل ، تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ، تنظیم مغلیہ نے سےلاب زدگان کےلئے کےمپ لگائے اور تقریباً ایک کروڑ روپے کی اشیائے خوردونوش ، بستر ، کپڑے اور نقدی جنوبی پنجاب کے مختلف متاثری علاقوں تک پہنچا چکے۔ان کیمپوں کی کارکردگی دیکھنے کے لیے خالد عباس اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گکھڑ نوید اشرف وڑائچ نے دورہ کیا ۔ور ان امدادی کیمپوں کے منتظمین کے اس رفاعی جذبے اور رضا کارانہ جذبے کی حوصلہ افزائی کی میونسپل کمیٹی کے ہر دو افراد نے منتظمین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ اگر یہ امداد ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں کے ذریعے بھجوائی جائے تو محفوظ طور پر متاثرین کے پاس پہنچ سکتی ہے۔انہوںنے چیف آفیسر کو اسی سلسلے میں کیمپوں میں صفائی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کرنے کا حکم دیا یہاں یہ امر خصوصاً قابل ذکر ہے کہ ان امدادی کیمپوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی کیمپ نظر نہیں آرہا ۔