گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر محمد شعیب بٹ نے حکومت کی طرف سے انڈسٹری کو اےم ڈی آئی سرچارج لگانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی انڈسٹری جو کہ پہلے ہی مختلف بحرانوں کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے سنگین کاروباری حالات میںاےم ڈی آئی سرچارج سے نہ صرف چھوٹی انڈسٹری بلکہ ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ کمانے والی فرنس انڈسٹری بری طرح متاثر ہوگی فرنس انڈسٹری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ایم ڈی آئی سرچارج کی وجہ سے یہ انڈسٹری بند ہو جائےگی جس سے لاکھوں مزدور نہ صرف بے روزگار ہوں گےبلکہ ان کے خاندان والے فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید مہنگائی کے باعث مزدور طبقہ سمیت متوسط طبقہ بھی متاثر ہے انڈسٹری کو ریلیف دینا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مینوفیکچررز کو ٹریڈنگ کرنے پر مجبور نہ کیا جائے لہذا حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ کاروباری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایم ڈی آئی سرچارج کا فیصلہ واپس لیا جائے تاکہ ملکی انڈسٹری چلے لوگوں کو روزگار ملے اور ملکی معیشت مستحکم ہو۔