اوورسیز پاکستانیوں کی املاک کے تحفظ، قبضے ختم کرانے کےلئے کوشاں ہےں:فیصل مانگٹ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کی املاک کے تحفظ، ناجائز قبضے ختم اور ان سے فراڈ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لا کر تیز رفتار ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں ہے، اور فراڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی دائرہ کار میں اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ےہ بات کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل عباس مانگٹ نے کہی۔اجلاس میں نمائندہ سی پی او آفس ڈی ایس پی گل نواز ، عثمان عارف چیمہ،فوکل پرسن برائے ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی رانا عرفان رسول ، سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ڈی ایس پی مقصود لون سمیت دیگر افسرشریک تھے، اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ اوورسیز کمیٹی کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے کیسز کو ترجیح بنیادوں پر نمٹانا ہے ۔ ، اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کی عدالتوں میں پیروی میں بھی معاونت کی جاتی ہے ،فوکل پرسن برائے پاکستانیز اوورسیزکمیٹی عثمان عارف چیمہ نے بتایا کہ ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کواب تک ڈیش بور ڈ پر1020کیسز موصول ہو ئے جس میں سے931کیسز نمٹا دیئے گئے جبکہ 89درخواستوں پر محکمانہ کاروائی جاری ہے ضلعی سطح پر اوورسیزپاکستانیز کمیٹی کی طرف سے اب تک سائلین کی ا ربوں روپے مالیت کی املاک پر ناجائز قبضے ختم کروائے جا چکے ۔

ای پیپر دی نیشن