سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے پیش نظر سیکورٹی آرڈر جاری کر دئیے گئے۔
سیکورٹی آرڈر کے مطابق پیشی کے موقع پر تین ایس پیز ، 9 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز سیکورٹی پرمعمور ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے گرد ایک ہزار چھوٹی رینک کے افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ہائیکورٹ کے گرد مانٹرنگ کی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر حفاظتی انتظامات کی زمہ داری سیکورٹی ڈویثرن کی ہوگی، روف ٹاپ کے علاوہ تمام افسران اور اہلکار غیر مسلح ہونگے، مجموعی طورپر ہائیکورٹ کے باہر سیکورٹی کی ذمہ داری ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کی ہوگی۔ڈیوٹی پر تعینات کوئی بھی اہلکار موبائل فون کا استعمال نہیں کرینگے، وائرلیس کا استعمال ڈیوٹی کیلئے ہوگی غیر ضروری استعمال پر محکمانہ کاروائی ہوگی،ہائیکورٹ کے گرد خار دار تاریں لگا کر بند کیا جائے گا، پانچ سو شارٹ رینج اور پانچ سو لانگ رینج آنسو گیس شیل اور شیلنگ والی بکتر بند گاڑی موجود ہوگی، پولیس لائنز میں تین ہزار شیل اور گاڑیاں تیار کھڑی ہونگی۔آرڈرز میں لکھا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے احاطے میں کاز لسٹ والے وکلا کا ہی داخلہ اور تلاشی ہوگی۔