حقیقی آزادی کی تحریک میں نوجوان طلبہ و طالبات کو تاریخی کردار دینے کےلیے پی ٹی آئی نےانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کے آغاز کی تیاریاں مکمل کرلیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج باضابطہ افتتاح کریں گے ۔انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کا افتتاح قومی کنونشن کے دوران کیا جائے گا ۔انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا قومی کنونشن آج اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ قومی کنونشن میں ملک گیر رکنیت سازی مہم کے افتتاح کے ساتھ فیڈریشن کے تنظیمی اہداف بھی نمایاں کئے جائیں گے ملک بھر کی جامعات میں تنظیمی نظم کے قیام اور سرگرمیوں کے خدوخال بھی طے کئے جائیں گے طالبات کو انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی، صوبائی اور مقامی تنظیموں میں شمولیت و خصوصی کردار دینے کی حکمت عملی بھی وضع کی جائے گی ۔عمران خان سٹوڈنٹس سے خطاب بھی کریں گے۔