کراچی:عدالت نے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد ظہیر کی والدہ سمیت 6 دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعازہرہ کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد مفرور ملزمان نور بی بی سمیت 6 کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے چالان کی منظوری اور مدعی مقدمہ کی جانب سے ایم ایل او کرانے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے تحریری حکم میں مفرور ملزمان نور بی بی سمیت 6 کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ چالان میں زیادتی شامل نہیں کی گئی۔ چالان میں سندھ چائلڈ ایسٹرن میرج ایکٹ، اغوا، انسانی اسمگلنگ اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو متاثرہ بچی کا ایم ایل او کرانے کا حکم دیدیا۔
دعازہرہ کیس:ملزم ظہیر کی والدہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
Aug 31, 2022 | 17:58