حکومت نے شوکت ترین کی خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے وزرائے خزانہ سے آئی ایم ایف سے متعلق لیک ہونے والی گفتگو کی کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔چند روز قبل سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ کےپی اور پنجاب کے وزرائےخزانہ سے آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں وزرا کو آئی ایم ایف کو جوابی اور وضاحتی خط لکھنے کا مشورہ دے رہے تھے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون سنیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمان میں جاتے ہوئے تمام اراکین حلف لیتے ہیں کہ ملکی مفاد کا تحفظ کریں گے، خیبرپختونخواہ کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا آئی ایم ایف کو خط لکھ کر شاید اپنے حلف کی پاسداری سے بھی گئے ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ شوکت ترین سے توقع نہیں تھی انہوں نے سیاست کو ریاست پر مقدم رکھا، مملکت خداداد سے شوکت ترین کا یہ عمل بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔
حکومت کا شوکت ترین کی آڈیو لیک کےحوالےسےبڑافیصلہ
Aug 31, 2022 | 18:22