شہبازگل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جارہی ہے، ان کے چیک اپ کیلئے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے مکمل طبی معائنہ کیلئے انہیں جیل اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔شہباز گل کو 9 اگست کو پاک فوج میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
شہبازگل کی جیل میں طبیعت خراب
Aug 31, 2022 | 21:11