پاک آرمی اور ایف سی بلوچستان کی سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

پاک آرمی اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے سول انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مختلف علاقوں میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے بعد اب سیلاب زدگان کی بحالی کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔ اس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی فراہمی، علاج معالجے اور خیموں کی فراہمی کیلئے پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کے ہمراہ کاوشیں جاری ہیں۔ 
پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ ، سبی ، جعفرآباد، نصیر آباد ، جھل مگسی ، خضدار، قلات ، لسبیلہ، صحبت پور ،موسی خیل ، کوہلواور بولان میں 25ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہے  ۔ 
ریلیف آپریشن کے دوران پاکستان آرمی، ایف سی اور این ڈی ایم اے کی جانب سے  تحصیل گنداخہ ، گنداواہ، ڈیر ہ مراد جمالی ، چتھر ، منجی شوری اور ارگرد کے علاقوں میں 176 راشن کے پیکٹس ، لسبیلہ میں سیلاب زدگان میں  230 راشن کے پیکٹس ، 23خیمے اور 498 لوگوں میں پکا ہوا کھانا دیا گیا ہے ۔صحبت پور میں 32خیمے ، 100کمبل اور 110راشن کے پیکٹس دیے گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے موسی خیل میں 100 راشن کے پیکٹس ، بولان میں 920 راشن کے پیکٹس سیلاب زدگا ن میں مستحق لوگوں کو فراہم کئے گئے ہیں ۔جس میں آٹا ، دالیں ، چاول ، چینی اور کوکنگ آئل وغیرہ شامل ہیں۔
پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے سیلاب زدگان  کے لیے مختلف متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں مریضوں کو فری طبی امداد اور ادویات دی جارہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چاغی میں 240 مریضوں ، گنداخہ میں 423، لسبیلہ میں 184مریضوں ، صحبت پور میں 353 مریضوں کا مفت علاج اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن