گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر سٹی پیپلز سیکرٹریٹ ڈار ہائوس میں ہنگامی اجلاس کاانعقاد کیا گیا،اجلاس میں نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار خصوصی شرکت کی اجلاس کی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میاں ودود حسن ڈار نے کی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا بجلی پٹرولیم اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کی جانب سے 1ستمبر بروز جمعۃ المبارک سرپہر 2 بجے ریلی نکالی جائے گی۔