گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان سنی تحریک کے رکن مرکزی رابطہ کمیٹی و صدرشمالی پنجاب محمدزاہد حبیب قادری نے کہاہے کہ اقتدارکی رسہ کشی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، طاقتوراشرافیہ نے پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں، عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کی محتاج ہے جبکہ حکمران مغل بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں،پورا ملک بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہے ، نااہل حکمرانوں نے ملک وقوم کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دے دیاہے، نوجوان ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں،بجلی کے نرخوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور ظالمانہ ٹیکس ختم کیے جائیں۔