حافظ آباد:سید محمد شہباز حسین نقوی کو گریڈ 20میں ترقی مل گئی

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹر جنرل ایڈمن سی ڈی اے اسلام آباد سید محمد شہباز حسین نقوی کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی۔ محمد شہباز حسین نقوی کا شمارسینئرافسران میں ہوتا ہے اس سے قبل وہ ڈپٹی کمشنر بھکر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔شہبازحسین نقوی کو ترقی ملنے پرسماجی حلقوں نے مبارکباد پیش کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن