حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت کی ظالمانہ پالیسی کی پرزور مذمت کی جاتی ہے پنجاب کی نئی پالیسی کے مطابق ہر ضلع میں کم ازکم 20 ایسے سکول جو کہ کارکردگی کے لحاظ کسی بھی طرح پرائیویٹ اداروں سے کم نہیں۔ان اداروں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنا انتہائی ظالمانہ،غیر منصفانہ اور انتہائی قابل مذمت فیصلہ ہے، اس بات کا اظہار ایلیمنٹری ایسوسی ایشن ضلع حافظ آباد کے صدر امیر حمزہ اور ضلعی چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ ریاض احمد تارڑ نے اساتذہ تنظیم کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سارے عمل کے پیچھے مغربی سازشیں کارفرما ہیں۔جن کا مقصد اسلامی تعلیمات ا ورروایات کی قدروں کو ختم کرکے مغربی ایجنڈے کو فروغ دینا ہے اور نظریہ پاکستان اور نصاب کو آہستہ آہستہ بدلنا ہے۔تاکہ ہماری آنے والی نسلیں مغربی طاقتوں کی غلام بن کر رہ جائیں۔اگر ایسا کیا تو باقاعدہ احتجاج وہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنا ظالمانہ فیصلہ ہے: امیر حمزہ
Aug 31, 2023