پاکستان مشکلات کا شکار، ملکرمسائل سے نکلیں گے:ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت تاجران کا اہم اجلاس ہوا، انہوں نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے کام کر رہی ہے اور جلد شہریوں کو برا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم بحیثیت قوم ان مشکلات کا سامنا مل کر کریں تاکہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نکالا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومیں مشکل وقت میں اتحاد اور اتفاق سے بحرانوں سے نکل آتی ہیں، پاکستان بھی جلد اس بحران سے نکل آئے گا۔ حکومت پاکستان اس بحران سے نمٹنے اور شہریوں کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر کسی بھی شر پسند سرگرمی یا ایسے احتجاج کا حصہ نہ بنیں جو ملکی سا  لمیت کے لیے نقصان دہ ہو۔زائد بلوں، لیٹ ریڈنگ کے حوالے سے شکایات پرذمہ داران کیخلاف نگران وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق سخت ایکشن لیا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...