گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ نان فارمل پرائمری سکول، کشمیرکالونی، جامکے چٹھہ وزیر آباد میں نان فارمل سکولوں کے لرنرز کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جوکہ لٹریسی موبلائزر مس طیبہ نصیر کی زیرنگرانی ہوئے، بچوں نے دوڑ، رسہ کشی، فراگ ریس، بوری ریس، میوزیکل چیئر، چاٹی ریس وغیرہ سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ سکول کی بچیوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو بھی پیش کیے۔ پروگرام میں مختلف نان فارمل سکولوں کے ٹیچرز، بچوں کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوش کو سراہا، منصوراخترغوری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی) ، گوجرانوالہ نے عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے لٹریسی سپورٹس گالا کے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں کیونکہ ایک صحتمند جسم میں ہی صحتمند دماغ ہوتاہے۔ ملک میں شرحِ خواندگی میں اضافے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرناہونگی۔شہری بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں اپنا بھرپورکردار ادا کرسکیں ۔
صحتمند جسم میں ہی صحتمند دماغ ہوتاہے: منصوراخترغوری
Aug 31, 2023