عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے:کمشنر

Aug 31, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، تمام محکموں کے انتظامی افسران عوام کے مسائل کے حل کیلئے  پروایکٹو کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی کے ایک خصوصی جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈی جی جی ڈی اے،ایکسئن ہائی ویز ،این ایچ ایز، ڈائریکٹر واسا کاشان بٹ، چیف آفیسر میونسپل میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ،جی ڈبلیو ایم سی ،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر نے شہر کی تمام اہم شاہراہوں کو صاف ستھرا رکھنے ،تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں سے تمام عارضی اور مستقل تجاوزات ختم کریں تاہم اس کارروائی سے ریڑھی والوں کا روزگار متاثر نہ ہو۔ 

مزیدخبریں