گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )وزارتِ توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب نے آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ آن لائن کچہری کے دوران چیف ایگزیکٹونے ’’فیس بک ‘‘پر براہ راست صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے، اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ گیپکواپنے صارفین کو بہترین سروسز اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے، لہٰذا صارفین بھی گیپکو کے ساتھ تعاون کریں اور بجلی بچت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔شہری کسی بھی جگہ ٹوٹی ہوئی یا خطر ناک تا ر دیکھیں تو فورا گیپکو کو اطلاع دیں۔آن لائن کچہری کے دوران گیپکو ریجن کے سات اضلاع گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد،نارووال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے صارفین نے بجلی سے متعلق مسائل بیان کئے، صارفین نے آن لائن کھلی کچہری کے انعقاد پرگیپکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے گیپکو کا احسن اقدام قرار دیا۔