لاہور(نامہ نگار)شمالی چھاؤنی پولیس نے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش حسن فیصل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے آن لائن آرڈر پر پتنگیں منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔