3سوتیلے بھائیوں کا قاتل اشتہاری ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)لیاقت آباد پولیس نے 6 سال قبل تین سوتیلے بھائیوں کو قتل کرکے روپوش ہونے والے اشتہاری ملزم ہارون کوگرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پر 4  سالہ ابن وارث، 8 سالہ شارون اور 10 سالہ ارمان کو قتل کیا تھا۔ ایس ایچ او لیاقت آباد عمران انوار کی سربراہی میں پولیس نے ملزم  ہارون کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیفنس فیز فور سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم ہارون پچھلے 6 سال سے روپوش تھا۔ ملزم بچوں کو کپڑے دلوانے کے بہانے سیالکوٹ لیے گیا تھا۔ ملزم ہارون نے قتل کے بعد تینوں نعشیں سیالکوٹ لے جا کر بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن