لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات میں تیزی لائی گئی ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فورس کو علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سفارشات پر فنڈز اجراء کی منظوری دی۔