ہائیکورٹ : پولیس انسپکٹرز کو ترقی نہ دینے پر آئی جی پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب

 لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں سپرسیڈ ہونے والے پولیس انسپکٹروں کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شمس محمود مرزا نیڈیپارٹمنٹنل پروموشن بورڈ کی کارروائی پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سمیت فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا،درخواست گزار پولیس انسپکٹر علی عمران کے وکیل شہزادہ مظہر نے موقف اپنایا کہ درخواست گزاران پولیس انسپکٹروں کو بلاجواز ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی نہیں دی گئی،ڈیپارٹمنٹنل پروموشن بورڈ نے من پسند امیدواران کو نوازا، جونیئر انسپکٹروں کو ترقی دے دی گئی،اے سی آرز اور شاندار سروس ریکارڈ  ہونے کے باوجود درخواست گزاروں کو نظر انداز کیا گیا،سروس ریکارڈ کے ساٹھ فیصد نمبرز کو اہمیت نہیں دی گئی،ڈیپارٹمنٹنل پروموشن بورڈ کو چالیس فیصد نمبرز کا صوابدیدی اختیار حاصل ہے،بورڈ نے صوابدیدی اختیار کا ناجائز استعمال کیا اور من پسند انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی،استدعا ہے کہ عدالت سپرسیڈ کئے گئے انسپکٹرز کوڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی کااہل قرار دینے کے احکامات صادر کرے۔

ای پیپر دی نیشن