لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ایشین‘ اولمپک گیمز کیلئے پاکستانی اتھلیٹکس ٹیم اور کوچز کی فہرست کیخلاف حکم امتناع کی درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر سے 6 ستمبر کو تحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کس کو نوازنے کیلئے کوچز لسٹ میں ڈالا ہے؟وکیل نے کہا کہ مس صدف صدیقی سمیت چار افراد کو نوازنے کیلئے نام لسٹ میں ڈالا گیا ہے، 18 ستمبر کو ٹوکیو میں ایشین اولمپک گیمز شروع ہورہی ہیں،اولمپک گیمز کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے سازباز کرکے من پسند کھلاڑیوں اور کوچز کا چنائو کر لیا ہے ،یہ کوچز اور کھلاڑی اتھلیٹس کی شرائط پر پورا نہیں اترتے ہیں،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں اور کوچز کے نام فائنل کرکے منظوری کیلئے حکومت پاکستان کو بھجوا دئیے ہیں،منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں عقیلہ گلزار ٹوکیو میں سو میٹر ریس ہار گئیں تھیں ، منتخب ہوئے والی نجمہ پروین دو سو میٹر ریس ہار گئیں تھیں ،عدالت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں کے چناو اور کوچز کی بنائی گئی لسٹ کو کالعدم قرار دے ،عدالت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے ،عدالت من پسند کھلاڑیوں اور کوچز کے چناو کی لسٹ بنانے کے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے۔