تلخ کلامی ‘ فائرنگ کر کے بہن کے 35سالہ جیٹھ کو قتل کر دیا

لاہور(نامہ نگار)ستوکتلہ کے علاقے میں تلخ کلامی پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کے 35سالہ جیٹھ کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ستوکتلہ کے رہائشی ندیم کی اپنے بھائی کے سالے محسن سے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی۔ اس دوران محسن نے طیش میں آکر پستول نکال کر ندیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ندیم گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم محسن کو الہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا ہے جبکہ پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...