لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے تھانہ سرور روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی درخواستوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا اور درخواستوں پر کارروائی کو مقررہ مدت کے اندر یقینی بنانے کا حکم دیا۔بلال صدیق کمیانہ نے روزنامچہ، مال خانے اور انویسٹی گیشن ونگ کا بھی معائنہ کیا۔ سی سی پی او نے تھانہ سرور روڈمیں صفائی ستھرائی کی ابتر حالت اور لائٹنگ کے غیر مناسب انتظام پر ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے تھانے کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوںنے کہاکہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ پولیس آفیشلز عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔