غریب طبقہ بالکل ختم ،امیر طبقہ متوسط طبقے کی پوزیشن پر آ چکا :عبدالغفور راشد

Aug 31, 2023

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبراسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے ، ناجائز ٹیکسز ، پٹرول او ر مہنگائی کے مسلسل بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب طبقہ بالکل ختم ہو چکا ہے اور اپنے اخراجات کو برداشت کر نے کی سکت نہیں رکھتاجبکہ امیر طبقہ متوسط طبقے کی پوزیشن پر آ چکا ہے۔مہنگائی پر قابونہ پایا گیا تو عوام کے ہاتھ حکمرانوں تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بروقت فیصلے کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ امیر طبقے ، اشرافیہ اور بیوروکریسی کو دی گئی ناجائز سبسڈیزکو ختم کیا جائے۔ اگر عوام کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہ کی جا سکیں تو ملک انارکی کا شکار ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں