بلاول بھٹو زرداری کی نرگس خاں سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت

Aug 31, 2023

لاہور( لیڈی رپورٹر) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی شعبہ خواتین لاہور کی صدر نرگس خاں سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ تعزیتی پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزیدخبریں