لاہور(خبرنگار) ڈی جی پی ایچ اے لاہور محمد طاہر وٹو نے شہر کی اہم شاہراؤں کا اچانک دورہ کیا جن میں مال روڈ، سرکلرگارڈن، دوموریہ پل، اسٹیشن پارک اور ناصر باغ شامل ہیں۔ انہوں نے چیئرنگ کراس چوک پر لگے فوارہ کی مرمت، روشنیوں اور ہارٹی کلچر کے کام کوجلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سرکلرگارڈن میں سول اور ہارٹی کلچر کے کام کو بہتر بنانے کیلئے بھی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے دوموریہ پل اورسٹیشن پارک میں فلاور بیڈز اورگرین بیلٹس پر ہارٹی کلچر کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرمحمد طاہر وٹو نے ناصر باغ میں سیر اور جاگنگ کیلئے آئے شہریوں سے ملاقات اورانتظامات کے حوالیسے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ناصر باغ میں بیت الخلائ، پینے کے صاف پانی سمیت تمام سہولیات کوفعال کرنے کے احکامات جاری کیے۔