جامعہ اشرفیہ کے رہنمائوں کی مولانا امجد علی ،مولانا سائیں عبدالصمد کی وفات پر تعزیت

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجودعبید، مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے سابق وزیر اعظم چوہدری محمد علی کے بیٹے اور ملک کے ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر امجد علی اور جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے امیر اور معروف علمی وروحانی شخصیت حضرت مولانا سائیں عبدالصمد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولاناڈاکٹر امجد علی اور مولانا سا ئیں عبدالصمد علم و عمل کے پیکر اور اکابرین و اسلاف کی جیتی جاگتی عملی تصویر تھے۔ ان دونوں کی تما م زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، اسلام کی اشاعت، انسانیت کی خدمت، درس و تدریس،تحریر و تصنیف،مساجد ومدارس کی تعمیر و ترقی اور دین اسلام کی خدمت میں گزری۔ ان کی وفات سے ملک 2 جید علماء کرام اور روحانی شخصیات سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرحومین کے لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے جامعہ اشرفیہ لاہورمیں مرحومین کیلئے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔دریں اثناء جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،جے یوآئی خیبرپی کے کے امیر مولانا عطاء الرحمن پی پی کے سید خورشید شاہ نے پنو عاقل میں ان کی خانقاہ میں جاکر تعزیت کی اور کہاکہ مولانا عبد الصمد ہالیجوی کی وفات علمی حلقوں کے لئیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے

ای پیپر دی نیشن