اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کر دی۔ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اعلیٰ سحطی اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی اور کہا کہ نگران حکومت کے دور میں اخراجات کیلئے فنڈز جاری کرنے کی پوزیشن میں نہیں غیر ترقیاتی اخراجات اور بیرونی قرض میں ریکارڈ اضافے میں مالی مشکلات ہیں۔