انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمشن کے پاس ہے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی  وزارت قانون نے صدر مملکت کو جواب بھجوا دیا۔ جوابی خط میں کہا  موجودہ صورتحال میں الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ای سی پی کے پاس ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس حوالے سے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی۔  وزارت قانون کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن کی تاریخ الیکشن کمشن دے گا، اسمبلیاں وزیراعظم کی سفارش پر تحلیل ہوئیں اس لئے الیکشن کمیشن کے پاس ہی اختیار ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر مملکت آرٹیکل 58 کے تحت ازخود اسمبلیاں تحلیل کرتے تو پھر تاریخ دیتے، نئے انتخابی قانون کے تحت الیکشن کمشن کو تاریخ دینے کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمشن  نے 90 روز میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے بجائے ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن