سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد پہلے مرحلے میں پاکستان اور دوسرے میں بھارت روانہ ہوں گے۔سعودی ولی عہد کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہو گا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع نے کہا کہ ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفاعی تعلقات اور مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات ہو گی۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...