کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 29.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 21230 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 12.176 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 10.042 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.286 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.882 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.751 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 471.415 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 461.943 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 334.288 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 129.600 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 99.667 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 29.549 ملین روپے اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 19.543 ملین روپے رہی۔